گیمبر: ملاوٹ مافیہ بے لگام دودھ دہی میں سر عام ملاوٹ ،نوٹس کا مطالبہ
گیمبر اوکاڑہ چھاونی (متین صمدانی ) گیمبر پنجاب فوڈ کے نااہل افسران کی وجہ سے گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں ملاوٹ مافیہ بے لگام دودھ دہیں اور کھانے پینے کی اشیاء میں سرعام ملاوٹ ہونے لگی وزیراعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ساہیوال ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ ساہیوال کے نااہل افسران کی وجہ سے گیمبر قادرآباد یوسف والا بگڑی پل نور شاہ اور اس کے گرد و نواح میں ملاوٹ مافیا کا راج ملاوٹ مافیہ سرعام دودھ دہیں اور کھانے پینے کی اشیاء میں ملاوٹ کر کے شہریوں کو بیماریاں بیچنے لگی جس کی وجہ سے گیمبر قادر آباد کی عوام مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہونے لگی اور عوام شدید پریشان لیکن بدقسمتی سے پنجاب فوڈ کے نااہل افسران بڑی بڑی گاڑیاں لے کر فوٹو سیشن کرنے میں مصروف اور ملاوٹ مافیا کو کوئی پوچھنے والا نہیں گیمبر قادرآباد کی عوام کا وزیراعلی پنجاب مریم نواز چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر ساہیوال سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ گیمبر قادرآباد اور اس کے گرد و نواح میں بے لگام ملاوٹ مافیہ کو لگام دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ملاوٹ مافیہ کے خلاف قانونی کاروائی کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ گیمبر قادر آباد کی عوام کو ملاوٹ سے پاک اور صاف ستھری غذا دستیاب ہو سکے