کرائمز
ڈیر ہ بگٹی : 3 شکایت ملنے پر لیویز اہلکار وں کومعطل کر دیا گیا
ڈیرہ بگٹی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈپٹی کمشنر ڈیر ہ بگٹی نے 3 شکایت ملنے پر لیویز اہلکار وں کومعطل کردیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے سب تحصیل پیرکوہ کے رہائشی نصیر احمد نامی شخص نے پہلے بزریعہ سوشل میڈیا بعدازاں ذاتی طور پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی زوہیب احمد کے سامنے پیش ہوکر 3 لیویز اہلکاروں کے خلاف اختیارت کے ناجائز استعمال اور مبینہ ناروا رویے کی شکایت کی درخواست گزار کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے بدانتظامی کے شکایت کی روشنی میں 3 لیویز اہلکاروں سپاہی مہراللہ سپاہی محمد خان اور سپاہی میر حسن اقوام نوسانی بگٹی کو معطل کرکے مزید تفتیش کے لئے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی حسنین ابڑو کو انکوائری آفسیر مقرر کردیا۔