کرائمز

لاہور : بدعنوانی کی شکایات پر محکمہ اوقاف کے دو افسران معطل

لاہور(آئی این پی )محکمہ اوقاف پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں میں بدعنوانی کی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے دو افسران کو معطل کر دیا۔ محکمہ اوقاف کے ایکسیئن ہیڈکوارٹر رانا زوہیب کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ بوگس سی ڈی آرز کی تصدیق حاصل نہ کرنے پر سرکل ہیڈ ڈرافٹسمین نعیم عباس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔سیکرٹری اوقاف نے اس بدعنوانی کی تحقیقات کے لیے ایڈیشنل سیکرٹری کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیٹیکٹ اور سیکشن آفیسر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی تین روز میں مفصل جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔سیکرٹری اوقاف نے کہا ہے کہ تعمیراتی پراجیکٹس میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور 34 لاکھ روپے کی جعلی سی ڈی آرز اور بینک ڈرافٹ کو ملی بھگت سے تیار کروایا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button