بلوچستان کے حالات کو صرف جے یوآئی ہی ٹھیک کرسکتی ہے،سید مطیع اللہ آغا
اوکاڑہ (وحید انصاری) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سید مطیع اللہ آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات کو صرف جے یوآئی ہی ٹھیک کرسکتی ہے، معدنیات نکالنے پر پاکستان خود کام کریں تو ہمیں کسی سے بھیک نہ لینی پڑے،ملک دشمن قوتیں بلوچستان میں حالات خراب کرنے کی ذمہ دار ہیں، جے یو آئی لسانیت پر یقین نہیں رکھتی ہر کسی کو پاکستانی سمجھتی ہے، بلوچستان میں بیرونی قوتیں کبھی جے یو آئی کی حکومت نہیں چاہتی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے سابق سٹی ناظم حاجی عبدالستار مغل کی بیٹی کی شادی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رہنما جے یو آئی سید احسان الحق گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سید مطیع اللہ آغا نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ بلوچستان میں امن لانے کے لیے اپنا کردار اد کیا ہے لیکن جب تک غیر ملکی معدنیات لوٹتے رہیں گے بلوچستان میں خوشحالی ناممکن ہے، انہوں نے کہاکہ ناراض لوگوں سے مذاکرات وقت کی ضرورت ہیں تمام مسائل کا حل صرف یہ ہے کہ طاقت وار لوگ جے یو آئی کی حکومت آنے دیں تو حالات کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔#