علاقائی خبریں

نیشنل پریس کلب احمد پور سیال کا اجلاس ٹیسٹی ہوٹل احمد پور سیال میں منعقد

احمد پور سیال(مسٹر غلام شبیر سے)نیشنل پریس کلب احمد پور سیال کا اجلاس ٹیسٹی ہوٹل احمد پور سیال میں منعقد ہوا نیشنل پریس کی2025 کی باڈی تشکیل دے دی گئی۔ نیشنل پریس کلب کا اجلاس زیر صدارت ضیغم عباس منعقد ہوا ۔جسمیں متفقہ طور پر ضیغم عباس عاجز(صدر)مہر امتیاز سیال(جنرل سیکرٹری) میاں رمضان جنجیانہ سیال(چیئرمین) منتخب ہوئے نیشنل پریس کلب علاقے کے لوگوں کے مسائل اور ان کے حقوق کےلیے عرصہ دراز سے آواز بلند کر رہاہے ۔نو منتخب صدر نے نیشنل پریس کلب احمد پور سیال کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل پریس کلب
احمد پور سیال،گردونواح کی عوام کی ترجمانی کرتا آ رہا ہے ہم نے پہلے بھی بلا خوف و خطر مظلوم کا ساتھ دیا اور دیتے رہیں گے سالانہ اجلاس کی کاروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا سرپرست اعلیٰ مہر جواد سیال نے تمام کامیاب عہدیداران وممبران کو مبارکباد دی نیشنل پریس کلب کی سال 2025 کی باڈی میں سرپرست اعلیٰ،مہر جواد سیال،صدر ضیغم عباس عاجز،جنرل سیکرٹری،مہر امتیاز سیال ،چیئرمن میاں رمضان جنجیانہ سیال، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد اویس بھٹی، انفارمیشن سیکرٹری میاں عزیز احمد جھنڈیر ممبران مجلس عاملہ مہر محمد عباس سیال، ڈاکٹر سید خرم عباس بخاری،سید نجم الحسن بخاری منتخب ہوئے آخر میں نو منتخب انفارمیشن سیکرٹری میاں عزیز احمد جھنڈیر نے کہا کہ انشاء اللہ ہم سب ملکر علاقائی مسائل اجاگر کرتے رہیں گے نیشنل پریس کلب صحافیوں کے حقوق کےلیے جہدوجہد جاری رکھے گا آخر میں دعا کروائی گئی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اتحاد محبت اور استقامت عطا فرمائے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button