میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں:رانا طاہر رحمان
گیمبر اوکاڑہ چھاونی (متین صمدانی )کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے میرے دفتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں (ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان) تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق آر پی او ساہیوال میاں محبوب رشید کی زیر نگرانی ڈی پی او ساہیوال رانا طاہر رحمان کی تھانہ یوسف والا اور تھانہ نور شاہ کے علاقے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد اڈا پل بگڑی سی پلاٹ گیمبر میں کھلی کچہری لگائی شہریوں کے مسائل سنے اور فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال رانہ طاہر رحمان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں سے لوگوں کے مسائل جاننے میں آسانیاں ہوئی ہیں لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں آسانی ہو رہی ہے تمام شہری میرے دفتر میں تشریف لائیں کیونکہ ہم لوگ اپ کی خدمت کے لیے ڈی پی او دفتر میں موجود ہیں رانا طاہر رحمان ڈی پی او ساہیوال نے مزید کہا کہ تمام افسران میرٹ پر انورسٹیگیشن کر کے حقائق سامنے لائیں اور لوگوں کو فوری انصاف فراہم کریں کرپشن لاپرواہی اور غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی ایسا کرنے والے افراد کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اس موقع پر ان کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ یوسف والا اے ڈی شاہین چوکی انچارج گیمبر ذیشان اکرم ایس ایچ او تھانہ نور شاہ مہر عمر دراز سیال اور چوکی انچارج 73 ۔فورآر میاں محسن وٹو بھی موجود تھے