لاہور : احتساب کا عمل تیز تر، اردل روم میں 5 اہلکاروں کو سزائیں
لاہور(رانا عاطف )صرف ایماندار اور فرض شناس اہلکاروں کی پذیرائی کالی بھیڑوں کے لیے سخت احتساب ،اختیارات سے تجاوز، دیگر شکایات پر معطل اہلکاروں کو انکوائری کے بعد سزائیں دی گئیں3 اہلکاروں کے شوکاز نوٹسز کی دوبارہ انکوائری کی جائے، ڈی آئی جی آپریشنز کا حکم قصور وار ثابت ہونے پر سروس و تنخواہ ضبطگی و دیگر سزائیں دی گئیں، بہترین فورس کی تشکیل کیلئے محکمانہ احتساب کلیدی کردار ادا کرتا ہے،فرائض کی درست ادائیگی سے ہی سروس ڈیلیوری کا کا معیار بہتر ہو گا. دس ماہ میں 320 افسران و اہلکاروں کو فرائض ادائیگی میں غفلت پر سزائیں ہو چکی. اختیارات سے تجاوز کرنے والے عوام اور پولیس فورس دونوں کے دشمن ہیں کرپشن،اختیارات سے تجاوز کرنے والے کڑے احتساب کے لیے تیار رہیں،چند کالی بھیڑوں کو پورے محکمہ کی بدنامی کا سبب نہیں بنے دیں گے،مکمل ایمانداری سے فرض ادا کرنے والوں کی ستائش ہو گی، فیصل کامران