قصور/اے ڈویژن: پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 03 ساتھی فرار
قصور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 03 ساتھی فرار، ہلاک ڈاکو کی شناخت رشید عرف بیٹری ولد اسلم سکنہ جماعت پورہ قصور کے نام سے ہوئی ، ہلاک ڈاکو دو درجن سے زائد سنگین مقدمات میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا،بلال نامی شہری نے 15پر پولیس کو اطلاع دی کہ 04 ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی رقم اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں،تھانہ اے ڈویژن پولیس نے فوری ریسپونڈ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا، قبرستان خواجہ صاحب کے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر مختلف اطراف سے سیدھی فائرنگ شروع کردی، ڈاکوؤں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو شدید زخمی ہو گیا جس کو گرفتار کر لیا گیا، 03 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے زخمی ڈاکو کو ہسپتال برائے علاج معالجہ لیجایا جا رہا تھا کہ ڈاکو راستہ میں ہی دم توڑ گیا، جائے وقوعہ سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی رقم اور ایک پسٹل برآمد ہوا ہلاک ڈاکو کے ساتھیوں کو شناخت کرلیا گیا ہے جن کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں