کرائمز
سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹ گرفتار
اسلام آباد(عثمان بٹ سے )ڈی جی ایف آئی اے کی خصوصی ہدایت پر ماتحت عملہ کا ایجنٹ مافیاء کے گرد گھیرا تنگ،گوجرانوالہ زون نے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 ایجنٹ گرفتار کر لیے،ملزمان شبیر احمد اور محمد جاوید کو گجرات اور نارووال کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا،ملزم نے شہریوں کو کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر موریطانیہ سے اسپین سمگل کرنیکی کوشش کی،شہریوں نے کشتی کے ذریعے سفر سے انکار کر دیا اور واپس پاکستان آگئے