علاقائی خبریں

شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پُر وقار تقریب کا انعقاد

چھانگا مانگا (ذوالفقار علی ڈوگر)ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر چھانگا مانگا جنگل میں محکمہ جنگلات کے افسران کی جانب سے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد اسحاق خاں تھے شجر کاری مہم کا اہتمام DFO سید آغا حسین شاہ، SDO محمد سہیل ظفر اور انکی پوری ٹیم نے کیا تقریب میں مہمان خصوصی ایکس MNA رانا محمد اسحاق خاں ، اسسٹنٹ کمشنر چونیاں طلحہ انوار ، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک محمد آصف خاں، DDHO چونیاں ڈاکٹر سلیم الرحمان، MS ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں ڈاکٹر محمد احمد گجر، CEO میونسپل کمیٹی چونیاں شیخ وقاص، اے ڈی ایل جی چونیاں زوہیب عباس سمیت، چیئرمین صاحبان و معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر رانا محمد اسحاق خاں نے تقریبی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا میں جنگلات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ہم نے بھی آج کے دن وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن پلانٹ فار پاکستان اور سینئر وزیر محترمہ مریم اورنگزیب کی ہدایت پر چھانگا مانگا جنگل میں 60 ہزار پودے لگائے ہیں جبکہ پورے پنجاب میں 15 ملین پودے لگائے جا رہے ہیں، چھانگا مانگا جنگل کی بحالی کا سہرا مسلم لیگ ن کی حکومت کو جاتا ہے کیونکہ گرین اینڈ کلین پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس جنگل کو بچانے کیلئے جنگل کے اطراف کے 150 دیہاتوں کو سوئی گیس جیسی نعمت فراہم کی ہے تاکہ گھریلو استعمال کیلئے لکڑی لیجانے والے بھی لکڑی کی بجائے گیس استعمال کریں، چھانگا مانگا جنگل کی بحالی ، اور اسکے تحفظ کیلئے ہم ہر لمحہ کوشاں ہیں تمام لوگ اپنے اپنے حصے کے پودے لگائیں اور ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button