علاقائی خبریں

گوجرانوالہ : پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں عالمی یوم جنگلات کے موقع پر کمشنر دفتر میں پلانٹ فار پاکستان مہم کے تحت شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا گیا ۔کمشنر سید نوید حیدر شیرازی ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے ایم پی اے محمد نواز چوہان کے ہمراہ ماحول دوست پودے لگاکرکیا تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی محمد نواز چوہان ،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد شفیق،اے سی جی فرخ محمود جنجوعہ ،اے سی سٹی اقرا مبین ،کنزرویٹر فاریسٹ مظہر مسعود ،ڈی ایف او نعیم عاشق،سی او ہیلتھ ڈاکٹر معیز ،سی او میٹرو پولیٹن کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،ڈی او ایمرجنسی 1122رفعت ضیاء سمیت دیگر انتظامی افسران نے شرکت کی ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت زندگی ہیں وطن عزیز پاکستان کے لیے درخت لگائیں زندگی بچائیں انہوں نے کہا کہ ڈویژن میں بڑے پیمانے پر موسم بہار کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا گیا۔ورلڈ فاریسٹ ڈے کے موقع پر ڈویژن میں 30ہزار پودے لگانے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شجرکاری صرف ایک مہم نہیں مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق تمام محکموں کے افسران سمیت تمام شہری شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے تمام مکاتب فکر کو اپنی قومی ذمہ داری نبھانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تغیر ہم سب کا مسئلہ ہے ۔شہری اپنے گھر، دفتر میں شجرکاری کرکے حکومت کا ساتھ دیں،انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم کے دوران ڈوثرن بھر میں 3 لاکھ 60ہزارسے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ شجرکاری کیساتھ پودوں کی حفاظت بارے نظام وضع کیا جارہا ہےاس سےشجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ۔وطن عزیز میں گرین کور میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ضلع کو کلین اینڈ گرین بنانا میرا عزم ہے ۔اڈ موقع پر ایم پی اے محمد نواز چوہان نے کہا کہ پچھلی حکومتوں نے شجرکاری پر توجہ نہیں دی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے رواں سال صوبہ بھر میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا ہے تاکہ وطن عزیز کو حقیقی معنوں میں صاف ستھرا بنایا جا سکے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button