کرائمز

چونیاں:امن و امان خراب کرنیوالے4 جرائم پیشہ افراد گرفتار

چونیاں(محمدشہزادمغل) پولیس کی کارروائی امن و امان خراب کرنیوالے4 جرائم پیشہ افراد گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے 5 کلو چرس،7 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ڈاکٹر ذولفقار کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کے سب انسپکٹر عابد عمر،اے ایس آئی ملک منور اورمحمد احمدنے دیگر ملازمین کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے علاقہ کا امن خراب کرنے والے فیصل گروہ کے پانچ افراد کو گرفتار کیاہے جنکے قبضہ سے لوٹا گیا 07 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ،05 کلوگرام چرس برآمدہوئی ہے گروہ کے ارکان راہزنی، موٹر سائیکل چوری اور منشیات فروشی میں ملوث تھے،دوران تفتیش ملزمان نے الہ آباد اور گردونواح میں ڈیڑھ درجن سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہےملزمان سے نقدی 04 لاکھ روپے، 03 عدد موٹر سائیکل اور ناجائز اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ودیگر دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کئیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او الہ آباد ڈاکٹر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ ڈی پی او عیسی خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی ڈی پی او قصور نے پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button