علاقائی خبریں

رانا ابوبکر خاں کا عمر حیات چوہان کے تایا زاد بھائی کے انتقالِ پر افسوس کا اظہار

کھرڑیانوالہ (عمرحیات چوہان ) تحصیل جڑانوالہ کے صدر لیبر ونگ پاکستان مسلم لیگ ن رانا ابوبکر خاں نے صدر پریس کلب کھرڑیانولہ عمر حیات چوہان کے تایا زاد بھائی محترم صوفی محمد اسماعیل صاحب کے انتقالِ پر ملال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے عمر حیات چوہان اور ان کے بیٹوں غلام مصطفیٰ، غلام مرتضیٰ، حاجی محمد عارف، حاجی محمد عبدالخالق، حاجی محمد مالک اور محمد خلیل سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندئ درجات کے لیے دعا کی۔رانا ابوبکر خاں نے کہا کہ صوفی محمد اسماعیل صاحب ایک نیک دل اور خوش اخلاق انسان تھے۔ انہوں نے ہمیشہ عاجزی اور انکساری سے زندگی گزاری اور لوگوں کے ساتھ ہمیشہ حسنِ سلوک سے پیش آئے۔ ان کی وفات سے معاشرے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔اس موقع پر عمر حیات چوہان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوفی محمد اسماعیل صاحب ہمیشہ لوگوں کی مدد کے لیے تیار رہتے تھے۔ انہوں نے سادہ اور عاجزانہ زندگی گزاری اور لوگوں کے ساتھ ہمیشہ شفقت اور محبت سے پیش آئے۔ ان کی رمضان المبارک کے جمعہ کے مبارک دن وفات ایک عظیم سانحہ ہے جس پر ہم سب دل سے رنجیدہ ہیں۔انہوں نے رانا ابوبکر خاں اور دیگر تمام معززین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button