ماہ صیام انسانیت غریبوں سے ہمدردی کا درس کا دیتا ہے :پروفیسر غلام سرور نول
فیروز وٹواں (میاں محمد ایوب نول سے)رمضان المبارک میں مساکین غرباء کا خیال رکھنا ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے تفصیلات کے مطابق جامعہ مسجد ابوبکر صدیق فیروز وٹواں میں پروفیسر غلام سرور نول نے خطبہ جمعۃ المبارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک انسانیت کے لیے ایثار پیدا کرنے اور دوسروں سے حسن سلوک پیدا کرنے کی تلقین کرتا ہے ماہ رمضان انسانیت سے ہمدردی اور غریبوں سے محبت کا درس دیتا ہے مخیر حضرات رمضان المبارک میں غرباء مساکین کا خیال رکھیں رمضان عذاب سے نجات اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کا مہینہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک امن بھائی چارے کے فروغ کا درس دیتا ہے ہمیں اس ماہ مقدس میں مستحق کی امداد یقینی بنا کر ان کی زندگیوں میں خوشیوں لانے کے لیے اہم کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ اللہ تعالی کو راضی کیا جا سکے رمضان المبارک میں کی گئی نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے لہذا ہر مسلمان کو نیکیوں کی کثرت کی خاطر بڑھ چڑھ کر نیک اعمال کی طرف توجہ دیں آپ راہ خدا میں خرچ کیا گیا اعمال بہت سے مساکین اور غرباء کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرسکتے ہیں ۔۔۔۔۔