کرائمز

رائیونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ،عارضی و مستقل تجاوزات کا خاتمہ

لاہور /رائیونڈ(عثمان چیمہ سے )رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ،کئی سالوں سے قائم عارضی و مستقل تجاوزات کا صفایا کردیا گیا،تعلیمی اداروںکی طرف جانے والے تمام راستے صاف کردئیے گئے،شہریوں نے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز آپریشن کرنے پر ضلعی انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر رائے ونڈ میں تاریخی آپریشن کلین اپ کا سلسلہ جاری ہے،شہر کی گلیاں،بازار اورمارکیٹوں میں قائم عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے،کئی برسوں سے راستوں پر قابض تجاوزکنندہ کا سامان ضبط کرلیا گیا ہے تعلیمی اداروں کو جانے والے راستوں سے تجاوزات کا صفایا کردیا گیا ہے ،شہر کے مصروف ترین محمد ی چوک،علی چوک،بھٹی چوک کوعارضی تجاوزات سے پاک کردیا گیا ہےانفورسمنٹ انسپکٹرز رانا طارق اپنی ٹیم کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھے ہوئے ہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ میں تجاوزات مافیا کے خلاف کیا گیا گرینڈ آپریشن تاریخی ہے ،رائے ونڈ شہر کے تمام تجارتی مراکز 50سال قبل کی حالت میںآگئے ہیں ،بااثر مافیا کے خلاف کئے گئے آپریشن کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات کم ہو گئی ہیں ،تجارتی مراکز میں گزرنا انتہائی آسان ہو چکا ہے،تبلیغی مرکز بازار،سند ر روڈ،مانگا روڈ پر بھی تاریخی آپریشن ہوگا،اندرون شہر میں تجاوزات کے خلاف ہونیوالے آپریشن میں تاجر برادری نے ہمارا ساتھ دیا ہے جس پر ہم تاجروں کے شکر گزار ہیں انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں ابھی تک تجاوزات موجود ہیں متنبہ کرتے ہیں کہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات ہٹا دیں،انسداد تجاوزات سکواڈ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتے گا،رائے ونڈ شہر کو تجاوزات سے مکمل طورپر پاک کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button