بھسی میں عبادت نثار کی کھلی کچہری ،شکایات کا ازالہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار کی گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739گ ب علاقہ تھانہ بھسی میں کھلی کچہری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے سی ایم پنجاب محترمہ مریم نواز اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب جناب ڈاکٹر عثمان انور اور ریجنل پولیس آفیسر ذیشان اصغر کی خصوصی ہدایت پر عوام والناس کے مسائل سننے اور انہیں حل کرنے کیلئے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول جکھڑ 739گ ب علاقہ تھانہ بھسی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں مقامی افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی ڈی پی اوٹوبہ کی کھلی کچہری کے دوران سائلین مختلف شکا یات اور مسائل لیکر پیش ہو ئے ڈی پی او ٹوبہ نے انکے مسائل سنے اور موقع پر ان کے حل کے احکامات دیے اس موقع پر ڈ ی پی او ٹوبہ عبادت نثار کا کہنا ہے کہ کھلی کچہری کا مقصد بھسی اور اس سے ملحقہ علاقہ جات کے لوگوں کے مسائل خود آ کر سننا تھا تاکہ دور دراز کے عوام اپنی شکایات خود پیش ہو کر بیان کرسکیں تاکہ عوام کو موقع پر انصاف اور ان کی شکایات کا ازالہ ہو سکے