کرائمز
محکمہ میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود، ایس ایس پی انویسٹی گیشن
لاہور(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )لاہورانویسٹی گیشن پولیس میں خود احتسابی کا عمل جاری۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے رواں سال کے دوران منعقد اردل رومز میں افسران و اہلکاروں کے خلاف 678 شوکاز نوٹسز پر سماعت کی۔اردل رومز میں سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 4 کانسٹیبلزکو ملازمت سے برطرفی،ایک سب انسپکٹر اور ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو عہدے میں تنزلی، 84 انسپکٹرز سمیت 230 افسران و اہلکاروں کو سروس ضبطگی جبکہ 82افسران و اہلکاروں کو مائنر نوعیت کی دیگر سزائیں دی گئیں۔ایس ایس پی محمد نوید کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا موثر میکانزم موجود ہے کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر کڑا احتساب ہو گا اردل روم کا مقصد خود احتسابی کے عمل کو برقرار رکھنا ہے۔