شرقپور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا
شرقپورشریف ( محمد قاسم )بنیان مرصوص مشن کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شاہین بلدیاتی فیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام شرقپورشریف میں ریلی نکالی گئی۔ ریلی بڑا اڈہ سے شروع ہوکر پرانی سبزی منڈی چوک شرقپور پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں سرکاری ملازمین ، صحافی برادری ،طلباء اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت ۔ ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی کے شرکاء نے ملک پاکستان اور پاک فوج کے لئے خصوصی دعائیں کی اور کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر شاہین بلدیاتی فیڈریشن پنجاب ملک تاجدین اور چئیرمین پریس کلب شرقپورشریف رجسٹرڈ قُربان علی شرقپوری نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ جو ان کی نسلیں یاد رکھیں گئیں۔ افواج پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکت دیکر وطن عزیز کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔