شجاع آباد :کامران عامر خان سے خاور سلیم اور محمد نبیل خان کی ملاقات
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)ایس ایس پی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن ملتان کیپٹن( ریٹائرڈ) کامران عامر خان سے معروف سماجی شخصیت و سوشل ورکر خاور سلیم اور پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن محمد نبیل خان نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی بہت جلد محکمہ سوشل ویلفیئر ملتان کے ادارے ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں کل پاکستان محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا جائے گاجس میں کیپٹن (ریٹائرڈ) ایس ایس پی کامران عامر خان کو خصوصی شرکت کی دعوت دی جائے گی. دوران ملاقات کامران عامر خان نے، سی سی ڈی کے حوالہ سے بتایا کہ صوبہ بھر میں جرائم کی روک تھام کے لیے نیا محکمہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ تشکیل دیا گیا ہے، جو مختلف سنگین نوعیت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا، جن میں اغواء براۓ تاوان، بھتہ خوری، ڈکیتی اور گھروں میں ہونے والی بڑی وارداتیں شامل ہوں گی اس کے علاوہ ڈکیتی کے دوران قتل کار ڈکیتی آرگنائزڈ گینگ منشیات فروشی اور ڈکیتی کے دوران ریپ جیسے سنگین جرائم کی تفتیش بھی اس کے دائرہ کار میں ہوگی یاد رہے حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے صوبہ پنجاب سے انتہائی پروفیشنل اور منجھے ہوئے کرائم فائٹر افسران کا انتخاب کیا ہےجیسے ملتان ریجن میں ایس ایس پی، کیپٹن (ریٹائرڈ) کامران عامر خان کی تعیناتی کی گئی. کامران عامر خان کا شمار پنجاب کی منجھے ہوئے انتہائی محنتی اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے، اس سے قبل وہ بطور ایس ایس پی آپریشنز ملتان بھی خوش اسلوبی سے اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں. کامران عامر خان نے مزید کہا کہ انشاءاللہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن نے باقاعدہ اپنی ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے. سی سی ڈی ملتان ریجن ملتان جرائم پیشہ افراد کے لیے خوف کی علامت اور شریف شہریوں کے لیے تحفظ کی ضمانت ثابت ہوگا۔