کرائمز

شکر گڑھ :گرمی کی شدت سے شہری نڈھال،محکمہ صحت کے ناقص اقدامات

شکرگڑھ(خالد سیف انجم سے)گرمی کی شدت سے شہری نڈھال۔محکمہ صحت کے ناقص اقدامات موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کررکھا ہے ۔ پنجاب شدید گرمی کی لپیٹ میں آچکا ہے لیکن محکمہ صحت ابھی تک شہریوں میں آگاہی ۔حفاظتی انتظامات و دیگر اقدامات نہیں اٹھا سکا شہریوں حافظ محمد یاسر ایڈووکیٹ ۔زاہد علی سلطان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا ہے کہ لگتا ہے محکمہ صحت نارووال حکوت پنجاب کے زیر اثر نہیں یہاں ابھی تک ڈینگی سپرے کیا جا سکا نہ ہی ابھی تک ہیٹ ویو کے حوالے سے کس قسم کے اقدامات اٹھائے جا سکے ایک طرف پنجاب حکومت صحت کے حوالے سے بہترین اقدامات اٹھارہی ہے تو دوسری جانب نارووال ۔شکرگڑھ ۔ظفروال میں صحت کے حوالے سے اقدامات ناکافی نظر آرہے ہیں شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button