تلونڈی بھنڈراں دن دیہاڑے ڈکیتی ، خوف و ہراس پھیل گیا
نارووال (میاں ندیم )تلونڈی بھنڈراں دن دیہاڑے بڑھتی ہوئی ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں سے شہری خوف کا شکار تین نامعلوم ڈاکوؤں نے دو شہریوں کو قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا تفصیل کے مطابق گزشتہ رات تقریبا 8 بجے تلونڈی بھنڈراں کے رہائشی وحید بھنڈر اور شہباز جٹ بڈھا ڈھولہ چوک سے تلونڈی بھنڈراں کی طرف آ رہے تھے کہ پہلے سے تیار 3 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر وحید بھنڈر سے 16 ہزار نقدی اور 2 لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون جبکہ شہباز جٹ سے اس کا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے دو دن قبل بھی لہلیاں کے رہائشی شخص سے جو بنک سے رقم لے کر نکلا تھا علی اکبر باغ کے قریب اس سے پیسے چھیننے کی کوشش میں ناکامی پر اس کو فائر مار کر زخمی کر دیا تھا جو ڈی ایچ کیو ہسپتال نارووال میں داخل ہے ان بڑھتی ہوئی وارداتوں سے جہاں شہری خوف کا شکار ہیں وہیں پولیس تھانہ ندوکے بھی بڑھتی ہوئی ڈکیتی راہزنی کی وارداتوں کو روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے شہریوں نے ڈی پی او نارووال سے ڈکیتی راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر نوٹس لے کر نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے