چوری کی روک تھام کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس کی طرف سے فینس اور روڈ فرنیچر کی چوری کی روک تھام کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار
تفصیلات کے مطابق
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس بی اے ناصر کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون دار علی خٹک اور سیکٹر کمانڈر ایم فور غلام عباس گوندل کے حکم پر بیٹ کمانڈر بیٹ نمبر 22 محمدحسن بھٹی نےسکریپ ڈیلروں کے ساتھ آڈیٹوریم میں موٹرویز کے گرد فینس اور روڈ فرنیچر کی اہمیت کے بارے میں سیمینار کا اہتمام کیا جس میں ضلع بھر سے 242 کباڑیوں اور سکریپ ڈیلروں نے شرکت کی تمام شرکا کو فینس اور روڈ فرنیچر کے تمام قسم کے ٹولز دکھائے گئے اور ان کی اہمیت کے بارے میں بتایا گیا کہ روڈ کے اطراف میں فینس کا ہونا کتنا ضروری ہے اور یہ کس طرح ٹریفک کے بہاؤ میں مددگار ہے جس کو تمام شرکاءکی طرف سے نہ صرف سراہا گیا بلکہ اس کی چوری کو روکنے میں بہترین اور منظم رابطے کے ذریعے ناممکن بنانے کا عہد کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خداداد کی موٹرویز اور چھوٹے بڑے تمام روڈز کے فرنیچر کومحفوظ بنانے میں بحیثیت قوم کردار ادا کریں گے بیٹ کمانڈر محمد حسن بھٹی نے کہا کہ موٹرویز ہمارا قومی اثاثہ ہیں ان کو ہر طرح سے محفوظ بنانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔موٹرویز کے اطراف میں لگی ہوئی فینس اور روڈ فرنیچر کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں چند شر پسند عناصر جو روڈ فرنیچر کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں ان کو قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچا سکتا۔انہوں نے مزید کہاکہ موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ’ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا سیمینار ہے##