ایس ایس پی آپریشنزاحمد زنیر چیمہ سے ڈاکٹر خاور سلیم کی ملاقات
شجاع آباد (اظہرتاج قریشی)
گزشتہ دنوں ملتان میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشنزاحمد زنیر چیمہ سے معروف سماجی شخصیت و سوشل ورکر ڈاکٹر خاور سلیم اور پبلک ریلیشن آفیسر سوشل ویلفیئر ملتان ڈویژن محمد نبیل خان نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ایس ایس پی آپریشنز ملتان کو ہر سال کی طرح اس سال بھی 31 مئی کو ڈرگ ریہیبلیٹیشن سنٹر سوشل ویلفیئر ملتان میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے کی مناسبت سے ہونے والے سیمینار میں شرکت کی دعوت دی
تفصیلات کے مطابق
انہوں نے کہا کہ رواں سال "انسداد تمباکو نوشی کے عالمی دن کا موضوع تمباکو کی صنعت کے اثرات سے بچوں کا تحفظ اور نوجوانوں کو نقصان دہ تمباکو مصنوعات سے بچانے کے لیے آواز بلند کرنا ہے ایس ایس پی آپریشنز ملتان احمد زنیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد تمباکو کے استعمال سے وابستہ انسانی صحت کے خطرات اور اس کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی تمباکو نوشی سے حفاظت کیوں ضروری ہے کیونکہ نوجوانوں کے تمباکو کے استعمال کے سنگین نتائج ہیں، نیکوٹین بہت زیادہ لت ہے اور ابتدائی نمائش جوانی میں یہ انحصار کے امکانات کو بڑھا دیتی ہے، یہ انحصار صحت کے کئی مسائل کا باعث بن سکتا ہے انسداد تمباکو نوشی” کے عالمی دن کے سیمینار میں ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، میڈم ام فروا ہمدانی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملتان، عبدالعزیز خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملتان، جعفر بخاری خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ "ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے” سیمینار کی میزبان اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، میڈم سمیرا ستار، سپرنٹینڈنٹ ڈی آر سی، ملتان ہوں گی۔