علاقائی خبریں

رائےونڈ ، یوم تکبیر ملی جوش وجذبے سے منانے کی تیاریاں جاری

رائیونڈ (شمشاد بھٹی سے) یوم تکبیر ملی جوش وجذبے سے منانے کی تیاریاں ، 28 مئی یوم تکبیر کا تاریخی دن جب ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہوا ۔ جس کا عملی نمونہ قوم نے10مئی کو پاک بھارت جنگ کے دوران دیکھ لیا ، 28 مئی یوم تکبیر کے عنوان کے تحت پنجاب بھر میں ، شہروں ، قصبوں میں ریلیاں ، سیمینارز ، کانفرنسز اور ملی جوش و جذبے سے سرشار پروگرامز کا انعقاد کرنے کی لیئے مسلم لیگ ن کے عوامی نمائندے اور یوسی عہدیداران تیاریوں میں مصروف عمل ہیں ، اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پنجاب ٹرانسپورٹ کے چیئرمین چوہدری شہزاد نذیر سندھو نے کہا کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بنا اور دس مئی کو ایٹمی پاکستان نے بھارت کا جنگی جنون خاک میں ملا دیا ، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی شرارتوں کا ایسا جواب دیا کہ مودی فوری ٹرمپ کے سامنے جنگ بندی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہوا ، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی مرزا جاوید نے کہا کہ یوم تکبیر کو بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کی ضرورت ہے، یوم تکبیر محض ایک تاریخی دن نہیں، بلکہ دشمن کو پیغام دینے کا دن ہے، کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع ، خودمختاری اور نظریاتی سرحدوں کے تحفظ کے لیے متحد ہے ، رائیونڈ مرکزی انجمن تاجران کے صدرمیاں مبشر حسین شیخ، بابر مونگا شیخ، حاجی حبیب اللہ خان ، ملک محمد اکرم ، ن لیگی عہد یداروں رانا عمر دراز، فیض الحسن فیضی جٹ ، ساجد لیاقت منا پرنس ، حاجی رانا اعظم خاں، ریحان تاج، طارق حبیب گو گا، اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ 28 مئی یا ’یوم تکبیر‘ پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب اسلام آباد نے نئی دہلی کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں پانچ ایٹمی دھماکے کیے ، آج سے تقریبا 26 سال پہلے 28 مئی 1998 کے دن پاکستان نے ایٹمی تجربات بلوچستان کے ضلع چاغی میں کیے تھے، پانچ ایٹمی دھماکے28 مئی جبکہ دو 30 مئی کو کئے گئے تھے ، اس وقت کے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جرآت اور بہادری سے خطے میں سٹریٹیجک اور عسکری توازن بحال ہوا ، انڈیا کی ’ روائتی ھٹ دھرمی اور جارحیت کی وجہ سے پاکستان ایٹمی طاقت بنا ، 10مئی کو بھارتی جارحیت کا مہنہ توڑ جواب دینے پر پاک فضائیہ کا وقار بلند اور ملک مستحکم ہوا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button