علاقائی خبریں

پروفیسر ڈاکٹر چودھری محمد کامران کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا دورہ

نارووال ( حاجی غلام عباس سے) نارووال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر چودھری محمد کامران نے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر محمد افضال راجپوت کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال نارووال کا دورہ کیا ۔انہوں نے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور پولیو مہم کا جائزہ لیا۔پروفیسر ڈاکٹر چودھری محمد کامران نے مختلف میڈیکل وارڈ کا معائنہ کیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا ،اپنے دورے کے دوران پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر چودھری محمد کامران نے او پی ڈی ڈیپارٹمنٹ میں ڈاکٹرز سے ملکر انہیں مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہدایات دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button