ہزاروں کنال رقبے پر ناجائز قبضہ، کڑوروں کی معدنیات فروخت
ڈیرہ غازیخان (فہیم فرید سے )سخی سرور مجاورں نے ہزاروں کنال رقبے پر ناجائز قبضہ کڑوروں کی معدنیات فروخت علاقہ میں جپسم چونے کا پتھر بجری ریت وغیرہ نکالنے کے لیے 200 فٹ گہرے گڑھے مٹھاون ندی کا پانی رکنے سے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر ہو گئ قبضہ مافیا پر کارروائی نہ ہوسکی محمد اسلم تالپور کی میڈیا سے گفتگو
تفصیل کے مطابق چک بھرگڑا کے رہائشی محمد اسلم تالپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہوکہا کہ سخی سرور کے بااثر قبضہ گروپ مجاورں نے محکمہ مال اور محکمہ اوقاف کے عملے سے ملی بھگت کر کے ہزاروں کنال رقبے پر قبضہ کیا ہوا ہے اور 200 فٹ گہرے گڑھے کھود کر معدنیات نکالی جا رہی ہے 2021 میں ہائیکورٹ نے کمشنر ڈیرہ غازیخان کو 60 روز میں کارروائی کی ہدایت کی مگرپانچ سال گزار گے ابھی تک قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی سخی سرور کے نام نہاد سابق چیئرمین ملک غلام یسین کی سرپرستی میں قبضہ مافیا کے ڈان غلام فرید مجاور٫ لطیف مجاور٫ محمد علی مجاور ٫غلام محمد مجاور ٫عباس مجاور ٫شاہ بخش مجاور ٫اللہ وسایا مجاور٫ محبوب مجاور ٫ نے ہزاروں کنال رقبے پر نا جائز قبضہ کیا ہوا ہے ابھی تک علاقہ میں سے کروڑوں روپے مالیت کی معدنیات بجری ریت چونے کا پتھر اور جپسم وغیرہ فروخت کر چکے ہیں قبضہ گروپ کو علاقائی وڈیروں کی سرپرستی حاصل ہے اور مجاور اس قدر بے دردی سے کھدائی کررہے ہیں اور انہوں نے 100 سے 200 فٹ گہرے گڑھے کھود دیے جن کی وجہ سے رود کوہی مٹھاون ندی کا پانی رک گیا لاکھوں ایکڑ رقبہ جو پہاڑی نالوں سے سیراب ہوتا تھا بنجر اور ویران ہو گیا میری وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اور دیگر اداروں سے اپیل ہے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں ان کی وجہ سے لاکھوں ایکڑ زمین بنجر اور ویران ہو گی وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری ایک نظر چک بھرگڑا پر بھی ہو جائے چک بھرگڑا کی عوام آپکی احسان مند رہے گئ