28 مئی، یومِ تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے :میاں ایوب
رائیونڈ (شمشاد بھٹی سے)28 مئی، یومِ تکبیر، پاکستان کی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جب ہمارے دشمنوں کو یہ واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان ناقابلِ تسخیر ہے، یہ دن ایٹمی قوت بننے کی وہ علامت ہے جو نہ صرف ہماری خودمختاری کی ضمانت ہے، بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کا دن بھی ہے،وائس پریزیڈنٹ پاکستان پیپلز پارٹی، پنجاب میاں محمد ایوب لبرٹی مارکیٹ اپنے دفتر میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر رہے تھے، اس موقع پر جیالے اور جیالیوں کی کافی تعداد موجود تھی، انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کے اس روشن باب کو اگر کسی شخصیت کی سوچ، وژن اور قربانیوں کے بغیر بیان کیا جائے تو یہ سراسر ناانصافی ہوگی، اس دن کی بنیاد جس مردِ حُر نے رکھی، وہ شہیدِ جمہوریت، شہیدِ اسلام، شہیدِ پاکستان جناب ذوالفقار علی بھٹو تھے،بھٹو: ایٹمی پاکستان کے معمارذوالفقار علی بھٹو وہ شخصیت تھے جنہوں نے دشمن کی سازشوں کو بھانپتے ہوئے 1974 میں بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے فوراً بعد کہا:ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے یہ محض الفاظ نہ تھے، بلکہ ایک پختہ عزم، ایک قومی غیرت، اور ایک زندہ قوم کے خواب کا اظہار تھا، بھٹو صاحب نے پاکستان کی ایٹمی پالیسی کی بنیاد رکھی، سائنسدانوں کو مکمل آزادی دی، اور قومی وقار کو ہر ذاتی یا سیاسی مصلحت سے بالاتر رکھا،ایک خاندان کی قربانی آج جب ہم ایٹمی پاکستان پر فخر کرتے ہیں، تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ اس کامیابی کی قیمت بھٹو خاندان نے اپنے لہو سے چکائی،بھٹو صاحب کو جھوٹے مقدمے میں پھانسی دی گئی،ان کی بیٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، جو ایٹمی رازوں کی امین تھیں، عوام کے درمیان شہید کی گئیں،میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو جیسے نوجوانوں کو سازشوں اور زہر سے ختم کر دیا گیا،یہ سب محض ایک جرم کی پاداش میں ہوا، وہ جرم کہ انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا،یومِ تکبیر اور پیپلز پارٹی یومِ تکبیر مناتے وقت ہمیں اس دن کو صرف 1998 کے ایٹمی دھماکوں سے منسلک نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس سوچ اور جدوجہد کو یاد رکھنا چاہیے جس نے پاکستان کو اس مقام پر پہنچایا، وہ وژن، وہ قیادت، وہ فکری جرآت جس نے دشمنوں کو للکارا اور پوری دنیا میں پاکستان کا مقام بلند کیا،پیپلز پارٹی کا ہر کارکن، ہر رہنما اور ہر ووٹر آج یہ حق بجانب ہے کہ فخر سے کہے:ایٹمی پاکستان کے اصل بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو ہیں پیغام آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ:ہم بھٹو کے مشن کو جاری رکھیں گے،پاکستان کی خودمختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اور جس طرح بھٹو نے پاکستان کے لیے قربانی دی ، ہم بھی اپنے خون کے آخری قطرے تک اس ملک کی حفاظت کریں گے،سلام ہے شہداء بھٹو خاندان کو ، سلام ہے ایٹمی پاکستان کے معمارکو ، سلام ہے عوام کی آواز ذوالفقار علی بھٹو کو ۔