بدنام زمانہ ڈکیٹ عامر سہیل پولیس شب کلاں کے ہتھے چڑھ گیا
وہاڑی ( نوید احمد ) تھانہ ٹھینگی کی حدود چک نمبر 80 ڈبلیو بی کے رہائشی ریکارڈ یافتہ بدنام زمانہ ڈکیٹ عامر سہیل پولیس تھانہ شب کلاں میں گرفتار ۔ عامر سہیل متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث اور درجنوں ایف آئی آر میں نامزد ملزم تھا اور اس کی گرفتاری وہاڑی پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہ تھی آج صبح تھانہ شب کلاں پولیس نے کامیاب ریڈ کر کے بدنام زمانہ منشیات فروش اور ڈکیٹ عامر سہیل کو گرفتار کر کے پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کردی جس پر علاقہ مکینوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامر سہیل اور اس کے غنڈہ گینگ نے شریف شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا اس کی پشت پناہی پولیس اہلکار وقاص ماچھی کر رہا تھا اور جب بھی وہاڑی پولیس اس کے خلاف شکنجہ سخت کرتی تو پولیس کا مخبر جرائم پیشہ عناصر کو بچانے کے لئے اسے پناہ دیتا جس پر شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے ساتھ ساتھ پولیس میں چھپی کالی بھیڑوں کا بھی محاسبہ کیا جائے تاکہ شریف شہریوں کی جان و مال محفوظ رہ سکیں ۔