علاقائی خبریں

ایٹمی پاکستان بھٹو شہید کا تاریخ ساز تحفہ ہے: صفدر ہمایوں قریشی

نارووال(حاجی غلام عباس )پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے نائب صدر اور وزارتِ اوورسیز کے فیڈرل فوکل پرسن صفدر ہمایوں قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام شہید قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو کا وہ عظیم تحفہ ہے، جس نے وطن عزیز کو ناقابلِ تسخیر دفاعی قوت عطا کی۔یومِ تکمیلِ ایٹمی پروگرام کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم سے وعدہ کیا تھا کہ "ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹمی قوت ضرور بنیں گے”—اور تاریخ گواہ ہے کہ انہوں نے یہ وعدہ نبھایا۔ پاکستان آج اگر دفاعی اعتبار سے محفوظ اور خودمختار ہے تو یہ بھٹو شہید کی جرات، دور اندیشی اور قومی خدمت کا نتیجہ ہے۔صفدر ہمایوں قریشی نے کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت محض ایک فوجی طاقت نہیں بلکہ قومی غیرت، خودداری اور سالمیت کی علامت ہے۔ بھارت جیسے جارح دشمن کے سامنے پاکستان کی یہ صلاحیت ایک مضبوط دفاعی حصار کا کام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قومی دفاع کو اولین ترجیح دی ہے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے عظیم والد کے مشن کو جاری رکھا اور ملکی دفاع کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔آخر میں صفدر ہمایوں قریشی نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ اپنے قومی ہیروز کی قربانیوں کو یاد رکھیں اور وطن کی حفاظت اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button