کرائمز

ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ

اوکاڑہ (وحیدانصاری )ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت نے ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کے ہمراہ عید الاضحیٰ کے دن ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ کا دورہ کیا .ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ہسپتال میں موجود مریضوں کی عیادت کی اور انکی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی مریضوں اور انکے لواحقین ، ہسپتال کے سٹاف و ڈاکٹرز میں مٹھائی تقسیم کی اور عید کی مبارکباد دی ضلعی افسران نے عید کے روز اپنے گھروں سے دور خدمت کے جذبہ کے تحت ڈیوٹی سر انجام دینے والے ڈاکٹرز و سٹاف کی کارکردگی کو سراہا. بعد ازاں ڈی پی او نے ڈیوٹی دینے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں ایک ظہرانہ دیا ڈی پی او نے طیب سعید شہید پولیس لائن میں دیگر پولیس افسران اور اہلکاروں کے ساتھ کھانا بھی کھایا.ظہرانے میں چکن قورمہ سویٹ رائس.ڈرنکس.اور منرل واٹر سے تواضع کی گئی.ڈی پی او نے عید کے روز بہترین ڈیوٹی دینے والے جوانوں کو شاباش دی. #

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button