کرائمز
دالبندین ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ،دو افرادزخمی
دالبندین(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام)دالبندین کے گردی جنگل روڈ پر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار افغان مہاجر کیمپ سے دالبندین آتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے کی وجہ تیز رفتاری بتائی جا رہی ہے۔کار الٹنے کے نتیجے میں قدرت اللہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ حضرت عمر اور محمد یار شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا ہے۔