کرائمز

حجرہ شاہ مقیم ،عیدپر شوہر بپھر گیا،بیوی کا بازو کاٹ ڈالا

حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائںٹ ڈاٹ کام )عید کے روز گائوں غوث نگر میں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے درندگی کی انتہا کر دی۔ محمد اشرف نامی شخص معمولی گھریلوتو تکرار پربپھر گیا اور اپنی بیوی فوزیہ بی بی پر گوشت کاٹنے والے ٹوکے سے بے رحمانہ حملہ کردیااور ایک وحشیانہ وار خاتون کے دائیں بازو پر کیا جس سے بازو کہنی کے قریب سے مکمل طور پر جسم سے جدا ہوگیا اور زمین پر جا گرا۔ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے سفاکیت کی حد کر دی اور بیوی کی ٹانگوں پر بھی پے درپے وار کرتا رہا۔ شدید زخمی فوزیہ بی بی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ملزم محمد اشرف واقعے کے بعد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس تھانہ صدر نے متاثرہ خاتون کے بھائی جاوید کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ متاثرہ خاتون کے چھ بچے ہیں، جن میں تین بیٹیاں اور ایک بیٹا شادی شدہ جبکہ دو بیٹے غیر شادی شدہ ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button