کرائمز

دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا

مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 افراد کو قتل کردیا۔ آر پی او فیصل آباد نے واردات کا نوٹس لیکر رپورٹ طلب کرلی تفصیلات کے مطابق تھانہ چک جھمرہ کے علاقہ چک نمبر 161 رب نپالکا میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر مخالفین اسلم پٹھان اور ساتھیوں نے فائرنگ کرکے 3 افراد محمد خان ولد اکبر، ناصر ولد الطاف توی عباس ولد غضنفر کو قتل کردیا۔ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کا واقعہ کا نوٹس لیکر سی پی او فیصل آباد صاحبزادہ بلال عمر سے رپورٹ طلب کر لی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس پی مدینہ ڈویژن، ڈی ایس پی نشاط آباد اور انوسٹی گیشن ٹیم موقعہ واردات پر پہنچ گئے۔ پولیس نے مقتولین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولین مال مویشی فرخت کرکے واپس گاؤں آرہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button