کرائمز
3 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، نوجوان جاں بحق
ڈیرہ غازیخان (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور روڈ پر 3 تیز رفتار موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ 17 سالہ لڑکا جاں بحق، 2 بچوں سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق نوجوان مبشر کبیر والا کا رہائشی تھا۔ڈیرہ غازی خان کے سخی سرور روڈ پر ائیرپورٹ چوک کے قریب دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکراگئیں، واقعہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں 17سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کو سر اور جسم کے مختلف حصوں پر شدید چوٹیں آئی ہیںـ جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد مبشر کے نام سے ہوئی ہے جو کبیر والا کا رہائشی ہے۔