کرائمز

گوجرانوالہ : ملزمان سے منشیات ، اسلحہ برآمد مقدمات درج

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ احکامات کے پیش نظرایس پی سٹی شاہد رشید کی زیرہدایت ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن عنصر فاروق مان کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ دھلے سب انسپکٹر عمران اوجلہ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی مخبر خاص کی اطلاع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث دوکس ملزمان جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے پر ایک کس ملزم کو گرفتارکرلیا ۔منشیات فروشوں میں ملزم ندیم عرف دیما دوڑی کے قبضہ سے ایک کلو چارسوگرام ہیروئن اورملزم عتیق الرحمٰن کے قبضہ سے ایک کلو چارسو بیس گرام چرس برآمد کرلی جبکہ ملزم عزت اللہ سے پسٹل تیس بور اورگولیا ں برآمد کرلی ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔سی پی اونے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ دھلے سب انسپکٹر عمران اوجلہ اورانکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button