منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری
گوجرانوالہ (25جون2025ء)سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی صدرشاہد نوازوڑائچ کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدرکامونکی انسپکٹرندیم مالک و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش اشرف گادی کو گرفتارکرکے ملزمان کے قبضہ سے تیرہ کلو دوسوگرام چرس برآمد کرلی ۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتااورضلع بھر میں فروخت کرتا تھا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدرکامونکی انسپکٹر ندیم مالک اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔