کرائمز

1680 مجالس اور 473 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل

گوجرانوالہ (25جون 2025ء ) محرم الحرام کے دوران 1680 مجالس اور 473 جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے 3 ہزار سے زائد اہلکار، 503 افسران اور 1500وولنٹئیرڈیوٹی سرانجام دیں گے۔واک تھرو گیٹس، CCTV کیمرے، بم ڈسپوزل اسکواڈ، تھری لیئر سکیورٹی، اور چھتوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ برقعہ پوش خواتین کی لیڈی پولیس کے ذریعے خصوصی چیکنگ کی جائے گی۔سی پی او محمد ایاز سلیم نے ہدایت دی ہے کہ تمام افسران سکیورٹی پلان پر سختی سے عمل کریں، امن کمیٹی و منتظمین سے قریبی رابطہ رکھا جائے اور شہریوں کو تحفظ کا احساس دلایا جائے۔رش والے مقامات پر کمانڈوز اور اسپیشل فورس تعینات ہوگی۔ جلوس کے روٹس مکمل سرچنگ اور سیل کیے جائیں گے، صرف پرمٹ والی گاڑیوں کو اجازت ہوگی۔ امام بارگاہوں کے اطراف پارکنگ ممنوع قرار دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ بلا نمبری یا جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ سی پی او نےکہاکہ قومی یکجہتی اور امن ہماری پہلی ترجیح ہے، شر پسندوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کی ہے تاکہ محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button