کرائمز
جعلی سرکاری افسر بن کر منشیات کی سمگلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس پر نیلی بتی اور جعلی سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے 100 گرام آئس کا پیکٹ برآمد ہوا۔گرفتار ملزم عمران نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی سرکاری افسر بن کر آئس کی ڈلیوری کیا کرتا تھا تاکہ چیکنگ سے بچ سکے۔ اس نے سرکاری گاڑی کا تاثر دینے کے لیے پرائیویٹ گاڑی پر نیلی بتی اور سرکاری نمبر پلیٹ نصب کی ہوئی تھی۔فتیش کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم عمران ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور وہاڑی پولیس کو فراڈ اور چوری جیسے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔پولیس نے ملزم عمران کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے تاکہ مزید تحقیقات کی جا سکیں۔