کرائمز

باٹا پور، جگہ کے تنازع پر فائرنگ سے 45سالہ شخص جاں بحق

لاہور(آئی این پی )باٹا پور کے علاقے مین بازار میں قبضہ مافیا نے مارکیٹ کے قبضے کے دوران جگہ کے 45 سالہ مالک کو سرعام فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، مقتول 4بچوں کا تھا،ملزمان نے مقتول کو ایک سال قبل بھی قتل کرنے کی کوشش کی تھی تفصیلات کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں بازار میں جگہ کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے مقتول کی شناخت محمد عمران کے نام سے ہوئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقتول محمد عمران کے لواحقین نے لاش کو جلو موڑ سڑک پر روڈ بلاک کر دیا اور پولیس کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود تھی مظاہرین کا کہنا تھا کہ مقتول محمد عمران کی مارکیٹ پر ملزمان قبضہ کرنا چاہتے تھے ایک سال قبل بھی انہوں نے اس جگہ پر قبضہ کرنے اور عمران کو مارنے کی کوشش کی تھی جس کا مقدمہ بھی درج کروایا گیا بعد ازاں پولیس کی یقین دہانی پر 5 گھنٹے بعد کینال روڈ جلو موڑ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا اور لاش پو سٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button