علاقائی خبریں

میوزیم شہر کے لئے تاریخی و ثقافتی اثاثہ ثابت ہو گا، سقراط امان رانا

سیالکوٹ : (عشرت انصاری) سیکرٹری ٹورازم پنجاب سقراط امان رانا نے گلشن پارک میں زیر تعمیر سیالکوٹ میوزیم کا دورہ کیا جہاں پر انہیں میوزیم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ سیکرٹری ٹورازم کو میوزیم پر تعمیراتی پیش رفت، اسکی اہمیت اور تاریخی پس منظر کے بارے میں بتایا گیا۔
سیکرٹری ٹورازم پنجاب سقراط امان رانا نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میوزیم شہر کے لئے ایک قیمتی تاریخی اور ثقافتی اثاثہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میوزیم میں تاریخ، کھیلوں، ثقافت اور مقامی ورثے سے متعلق مختلف اسٹالز قائم کیے جا رہے ہیں، جہاں سیالکوٹ کی تاریخی اہمیت، عالمی شہرت یافتہ اسپورٹس انڈسٹری اور ثقافتی پہلوؤں کو اجاگر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میوزیم نہ صرف ثقافت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا بلکہ یہ عوام کے لئے معلومات کا ایک مؤثر ذریعہ بھی بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ثقافتی ورثے کے تحفظ اور اس کی ترویج کو خصوصی اہمیت دے رہی ہے اور سیالکوٹ میوزیم شہر کے لئے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو گا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ میوزیم کو بین الاقوامی سطح کے مطابق بنایا جائے تاکہ یہ نہ صرف مقامی شہریوں بلکہ سیاحوں کے لیے بھی کشش کا باعث بن سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button