پریس کلب ٹنڈوجام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
ٹنڈوجام (محمدشریف) گولارچی کے صحافی پر کوٹ لالو میں مبینہ جھوٹا کیس داخل کرنے کے خلاف آل پاکستان مری اتحاد کی جانب سے پریس کلب ٹنڈوجام کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر میرو خان مری،وزیر خان مری،محب علی مری، و دیگر کا کہنا تھا کہ سندھ میں صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے جھوٹے کیس داخل کیے جارہے ہیں ایسی روایت کو نبھاتے ہوئے کوٹ لالو کے ایس ایچ او نے سابق صدر گولارچی پریس کلب مہردین مری پر سنگین الزامات کے ایکٹ کا کیس داخل کیا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں صحافی مہردین نے ہمیشہ قلم کے ذریعے حق اور سچ لکھا ہے لیکن خیرپور میرس ضلع کے شہر کوٹ لالو میں جھوٹ پر مبنی کیس داخل کرنا سمجھ سے بالاتر ہے انھوں نے آئی جی سندھ جاوید عالم اوٹو و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ صحافی پر جھوٹے بے بنیاد کیس کو فلفور ختم کیا جائے دیگر صورت میں احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا