پنجاب بھر میں 1418ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا
لاہور(کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1418ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 786افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔900معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 76فیصد موٹر سائیکلز حادثات کی ہے۔
اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 934ڈرائیوز،77عمرڈرائیور،579مسافراور182پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ232ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت277متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 90حادثات میں 96متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 85حادثات میں 103متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1695متاثرین میں 1361مرد اور334خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 337فراد کی اوسط عمر18سال سے کم867افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ491زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1471موٹرسائیکلز،83آٹورکشے،149کاریں،27وین،18مسافر بسیں،35ٹرک اور141دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔