کرائمز

اسلام آباد،20اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ عناصر گرفتار

اسلام آباد(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 20اشتہاریوں سمیت 29جرائم پیشہ عناصر گرفتارکرکے 1,115 گرام چرس،1,155گرام آئس اوراسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے موثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں تھانہ آبپارہ، تھانہ رمنا،تھانہ گولڑہ، تھانہ ترنول، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ سبزی منڈی، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس ٹیموں نے نو ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1,115 گرام چرس،1,155گرام آئس اورمختلف بور کے تین عدد پستول معہ ایمونیشن برآمد کرلئے ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 20مجرم کی گرفتاری عمل میں لا ئی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن "پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button