کرائمز

بچیکی تجاوزات کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانہ

بچیکی (رانا عبد الجبار آسی) بچیکی تجاوزات کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کو جرمانہ تفصلات کے مطابق گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ کی خصوصی ہدائیت پر سی ای او عامر اختر بٹ کی زیر نگرانی تجاوزات کی خلاف ورزی پر متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے کردیے جبکہ بغیر نقشہ مارکیٹ بھی سیل کردی گئی النور مارکیٹ کے مالکان کو بار بار آگاہی دینے کے باوجود نقشہ پاس نہ کروانے پر آفسران کی بچیکی آمد سے قبل پوری مارکیٹ سیل کردی گزشتہ روز بچیکی میں ضلع کونسل کے آفسران جن میں انکروچمنٹ انسپکٹر ذکاء چوہان ، انفورسمنٹ انسپیکٹر ارشاد احمد تبسم ، سینٹری انسپکٹر حاجی امتیاز احمد کھوکھر اور دیگر ضلعی افسران نے بھی شرکت کی ضلع کونسل کے عملہ اعلانات کے زریعے دوکانداروں کو آگاہی دی جارہی ہے کہ تجاوزات ہٹا دیں ورنہ اگلے مرحلے میں دوکانوں کو سیل کردیا جائے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button