کرائمز

زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خودکشی کرلی

وہاڑی (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) تھانہ کرمپور کے علاقے میں ذہنی طور پر معذور 22 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمہ میں مطلوب ملزم نے گرفتاری کے خوف سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق ملزم عابد حسین مقدمہ نمبر 198/26 میں نامزد تھا جس کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم نے موضع زور کوٹ میں ایک زیر تعمیر عمارت پر چھاپہ مارا جہاں ملزم نے چھپ کر گرفتاری سے بچنے کی کوشش کی۔پولیس ٹیم کی جانب سے بار بار گرفتاری دینے کیلئے کہا گیا تاہم ملزم نے انکار کرتے ہوئے خود پر پستول تان کر فائر کرلیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ او تھانہ کرمپور ملک زمان لیاقت نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی جبکہ ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button