کرائمز
فیروزوالہ، ملزمان کی خاتون سے بداخلاقی، مقدمہ درج
فیروزوالہ(نامہ نگار) تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک میں دو افراد نے خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا، بتایا گیا ہے کہ نظام پورہ کی رہنے والے خاتون (ع) کو ملازمت دلوانیکا جھانسہ دیکر نوجوان صادق نے اسے ورغلا کر کوٹ عبدالمالک اپنے دوست جعفر کے گھر لے گیا اورخاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا ملزم کے دوست جعفر نے خاتون کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کا دھمکی دے کر خاتون سے بداخلاقی کی پولیس فیکٹری ایریا نے خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔