کرائمز

اشتہاری ملزم کی گرفتاری/ فائرنگ کا تبادلہ، 7 سالہ بچی جاں بحق

بھکر(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) اشتہاری ملزم کی گرفتار کے دوران فائرنگ کے تبادلے سے 7 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کے مطابق بھکر کے علاقے منگو چنگڑ میں اشتہاری ملزم کی گرفتار کے لیے سی سی ڈی نے گھر پر چھاپا مارا۔پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 سالہ بچی جاں بحق اور پولیس اہلکارزخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق اسی دوران ملزم فرار ہوگیا، جسے گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اشتہاری ملزم اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button