کرائمز
چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار
چوک سرور شہید (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی کی حدود میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ، شہری عدم تحفظ کا شکار، پولیس چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں ناکام۔ شہریوں کا آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی پنجاب، آر پی او ڈیرہ غازیخان سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ شب نامعلوم افراد نے شہباز نامی تاجر کی دوکان کی چھت سے نقب لگا کر لاکھوں روپے سمیت سامان لیکر فرار ہو گئے۔ شہری نے تھانہ سٹی سرور شہید میں درخواست دائر کر دی۔ آئے روز چوری کی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہے۔ پولیس چوروں کے خلاف کاروائی کرنے میں بالکل ناکام ہو گئی ہے۔ شہریو ں کا آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی پنجا ب، آرپی او ڈیرہ غازیخان سے فوراً نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔