کرائمز
نوکری کا جھانسہ دے کر شہری کے8لاکھ رو پے ہتھیانے پرمقدمہ درج
ڈسکہ(نعیم مقصود)بیٹے کوپولیس ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر شہری کے8لاکھ رو پے ہتھیانے پر تھانہ سٹی ڈسکہ کے اے ایس آئی واجد علی کے خلاف مقدمہ درج تھانہ سٹی ڈسکہ میں تعینات اے ایس آئی واجد کے خالد محمود کے ساتھ تعلقات تھے جس کی بنا پر ملزم نے مدعی خالد محمو د کو اس کے بیٹے حافظ شیروز کو پولیس ملازمت دلانے کے لئے14لاکھ رو پے مانگے مدعی نے اعتبار کرتے ہو ئے ملزم مذکورکواپنے بڑے بیٹے محمد طاہرکی موجودگی میں 8لاکھ روپے اے ایس آئی واجد کے تھانہ سٹی کے کمرے میں بیٹھ کردیئے اور بقیہ رقم ملازمت ملنے کے بعد دینے کا وعدہ کیا لیکن ملزم مذکور نے نہ توملازمت دلائی اور نہ ہی سائل کی رقم واپس کی جس پرتھانہ سٹی پولیس نے مدعی خالد محمود کی مدعیت میں ملزم واجد علی اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔