کرائمز

محض انکوائری کی بنیاد پرکسی کونوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا، عدالت

لاہور (آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ محض انکوائری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔ جسٹس اویس خالد نے تسنیم کوثر کی درخواست پر 10صفحات کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ 16سال بعد خاتون سرکاری ملازم کی نوکری سے برخاست کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ محض انکوائری کی بنیاد پر کسی کو نوکری سے برخاست نہیں کیا جاسکتا۔ فئیرٹرائل کا حق دیئے بغیر کسی کو نوکری سے نہیں نکالا جاسکتا۔ عدالت نے خاتون کو نوکری سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیدیا۔عدالت نے متعلقہ اتھارٹی کو درخواست گزار پر لگائے گئے الزامات کی دوبارہ انکوائری کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار کے واجبات کی ادائیگی انکوئری کے فیصلہ سے مشروط کردی گئی۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار کو 2009ءمیں کنڈکٹ کی بنیاد پر لیب اسسٹنٹ کی نوکری سے برخاست کیا گیا۔ عدالت نے 2014ءمیں درخواست گزار کو نوکری پر بحال کردیا مگر عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزارکو بحال نہ کیا گیا اورمعطل کردیا، 2015ءمیں درخواست گزارکو دوبارہ نوکری سے برخاست کردیاگیا۔ درخواست گزار پر الزام تھا کہ بھرتی کے وقت اس نے جعلی سرٹیفکیٹ جمع کرائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button